لاہور میں دسویں کلاس کی طالبہ دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر اغوا کر لی گئی۔

لاہور میں دسویں کلاس کی طالبہ دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر اغوا کر لی گئی۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) لاہور کے علاقے شاد باغ سے دسویں کلاس کی طالبہ کو دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا گیا۔ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

مزید تفصیلات کے مطابق سالہ عشاء ذوالفقار اپنے بھائی کے ساتھ دسویں کلاس کا امتحان دے کر گھر آ رہی تھی کہ گھر کے راستے میں چار مسلح اغوا کاروں نے اسلحہ کے زور پر طلبہ کو اغوا کرلیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشیل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ کی گاڑی میں سوار چار مسلح اغوا کاروں نے طالبہ کو اغوا کیا۔

ملزمان لڑکی کو گن پوائنٹ پر زبردستی گاڑی میں ڈال کر فرار ہوئے۔ لڑکی کے بھائی نے مزاحمت کی لیکن مسلح شخص نے اس کو جان سے مارنے کے لیے پسٹل تان لیا اور گول باغ کی جانب فرار ہوگئے۔

پولیس نے لڑکی کے والد والد ذوالفقار علی کی مدعیت میں عابد الیاس سمیت تین افراد پر مقدمہ درج کرلیا۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کر دی۔ سی سی پی او نے سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے اغوا میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔(لاہور میں دسویں کلاس کی طالبہ دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر اغوا کر لی گئی۔)

کراچی میں فائرنگ کا واقعہ, چار بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں