وہ واحد پاکستانی جس نے حکومت سے درخواست کی کہ اس کی تنخواہ کم کی جائے۔

وہ واحد پاکستانی جس نے حکومت سے درخواست کی کہ اس کی تنخواہ کم کی جائے۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر اسد اسلم خان نے صوبائی حکومت کو خط لکھا ہے کہ ان کی تنخواہ کم کر دی جائے۔

مزید تفصیلات کے مطابق پروفیسر اسد اسلم خان پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ کے ڈائریکٹر ہیں۔ ان کو دس لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دی جا رہی ہے۔ حکومت کی طرف سے ان کو ایک گھر دیا گیا ہے۔ ان کو ایک گاڑی بھی دی گئی ہے جس کا پٹرول بھی مفت ہے۔

خط میں انہوں نے حکومت کو لکھا کہ ان کو دس لاکھ روپے تنخواہ ملتی ہے۔ جو کام کے لحاظ سے بہت زیادہ ہے۔ وہ ہفتے میں پانچ دن صبح 9 سے چار بجے تک کام کرتے ہیں۔ ان کا آفس کا کام ہوتا ہے جو تین سے چار گھنٹوں میں ختم ہو جاتا ہے۔ اس لیے ان کی تنخواہ کم ہونی چاہیے کیونکہ یہ پیسہ عوام سے ٹیکس لے کر ان کو دیا جاتا ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ یہ پیسہ عوام پر ہی خرچ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی تنخواہ دس لاکھ کی بجائے پانچ لاکھ ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ پروفیسر اسد اسلم خان کی تنخواہ پہلے تیرہ لاکھ تھی۔ انہوں نے ایک بار پہلے بھی تنخواہ کم کرنے کا کہا تھا۔ تب ان کی تنخواہ آدھی کر کے دس لاکھ کی گئی تھی۔ اب وہ دوبارہ کہہ رہے ہیں کہ ان کی تنخواہ دس لاکھ سے بھی کم ہونی چاہیے۔

عوام کے لیے ایک اور شاک , پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے سفارش .

اپنا تبصرہ بھیجیں