پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) لاہور کے علاقے ہنجڑوال میں پولیس نے تیرہ سالہ ذہنی طور پر معذور لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے لڑکے کو گرفتار کر لیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق نوجوان کا نام ثقلین ہے۔ اس نے ہنجروال میں ایک ایسی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کی عمر صرف تیرہ سال تھی اور وہ ذہنی طور پر معذور بھی تھی۔ لڑکی کے والدین نے پولیس کو اطلاع کر دی۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی مجرم کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔ مجرم جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد وہاں سے فرار ہو گیا تھا۔

پولیس نے مسلسل کوشش کے بعد ثقلین نامی لڑکے کو گرفتار کر لیا۔ ثقلین نے اس بات کا اعتراف کر لیا کہ اس نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ ثقلین نے اس بات کا اعتراف بھی کر لیا کہ اس نے پہلے بھی کئی بار لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ مجرم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفشیش کے لیے مجرم کو انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بارہ سالہ لڑکے کو اس کے دوستوں نے چھوٹی سی بات پر قتل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں