پاکستانی ڈرامے سے متاثر ہو کر ایک ہندو لڑکی نے اسلام قبول کر لیا۔

پاکستانی ڈرامے سے متاثر ہو کر ایک ہندو لڑکی نے اسلام قبول کر لیا۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) پاکستانی ڈرامے مشت خاک سے متاثر ہو کر ایک ہندو لڑکی نے اسلام قبول کر لیا۔ ہندو لڑکی نے یہ بات مشت خاک ڈرامے کی یوٹیوب ویڈیو کے نیچے کامنٹ کر کے بتائی۔

مزید تفصیلات کے مطابق سوشیل میڈیا پر یہ خبر بہت زیادہ شئیر ہو رہی ہے اور اس کو موضوع بحث بنایا جا رہا ہے۔ پاکستانی جیو ٹی وی کے ڈرامے مشت خاک سے متاثر ہو کر ایک انڈین لڑکی نے کامنٹ میں لکھا کہ اس ڈرامے کے کرداروں اور کہانی نے اسے بہت متاثر کیا اور اس سے متائر ہو کر اس نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

لڑکی کا نام شیوانہ پردھان بتایا جا رہا ہے۔ اس خبر کو ڈرامے کے پروڈیوسر عبدﷲ کادوانی اور مرکزی اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے سوشیل میڈیا اکاؤنٹس پر نشر کیا ہے۔ انہوں نے یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شائع کی ہے۔ انہوں نے اس ہندو لڑکی کے کامنٹ کا سکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا ” سبحان ﷲ ماشاء ﷲ “۔

واضح رہے کہ پاکستانی ڈرامہ مشت خاک جیو ٹی وی کے مشہور ڈراموں میں سے ایک ہے۔ جو 34 اقساط پر مشتمل ہے۔ اس ڈرامے میں اداکار فیروز خان اور اداکارہ ثناء جاوید نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔

تحریک عدم اعتماد پر رولنگ کے خلاف عدالت کا فیصلہ آنے پر ریحام خان نے بھنگڑے ڈال لیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں