عوام کے لیے ایک اور شاک , پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے سفارش .
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) عوام کے لیے حکومت کی طرف سے بڑا جھٹکا۔ پٹرولیم مصنوعات کی کمی کے پیش نظر پٹرولیم ڈویژن نے کابینہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کرتے ہوئے سمری بھجوا دی۔
مزید تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے دعوی کیا ہے کہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن فنڈز زیادہ نہ ہونے کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔ سپلائی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔
کابینہ کو ارسال کی گئی سمری میں لکھا گیا ہے کہ اگر پٹرول اور ڈیزل کی قیمت نہ بڑھائی گئی تو حکومت پر صرف اپریل کے آخر تک دو ارب روپے کا بوجھ بڑھ جائے گا۔ اس لیے پٹرول کی قیمت عالمی ریٹ کے مطابق ہونی چاہیے۔ سمری میں یہ بھی کہا گیا ہے عوام میں پٹرول اور ڈیزل کی ڈیمانڈ زیادہ ہو رہی ہے اس لیے جب قیمت بڑھائی جائے گی تو ڈیمانڈ کم ہو جائے گا۔
اگر سپلائی زیادہ ہو فنڈز زیادہ جمع کرنا پڑتے ہیں لیکن حکومتی خزانے میں اتنے فنڈز نہیں ہیں کہ عوام کو سستا تیل فراہم کیا جائے۔ سمری میں ڈیزل پینتیس روپے اور پٹرول ستائیس روپے بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ کابینہ اس سمری کا فیصلہ ایک دو روز کے اندر کر دے گی جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا جائے گا۔ دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہیں کریں گے۔
رمضان المبارک میں تقریر کے دوران عمران خان نے پانی مانگ لیا, مخالفین کی کڑی تنقید .