شیخ رشید کی وگ اتار کر لانے والے کو پچاس ہزار روپے انعام دوں گا, وزیر اعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی نے بڑا اعلان کر دیا۔

شیخ رشید کی وگ اتار کر لانے والے کو پچاس ہزار روپے انعام دوں گا, وزیر اعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی نے بڑا اعلان کر دیا۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے خصوصی معاون حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی شیخ رشید کی وگ اتار کر لائے گا میں اسے پچاس ہزار روپے انعام دوں گا۔

مزید تفصیلات کے مطابق حنیف عباسی نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسجد نبوی کی توہین کے واقعے پر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔ مسجد نبوی کی بدترین گستاخی کرنے والوں کو کوئی معاف نہیں کر سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسجد نبوی میں جو کچھ ہوا اس کی پلاننگ شیخ رشید اور عمران خان نے کی۔ عمران خان کا بھتیجا بھی اس پلاننگ کا حصہ رہا ہے۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید سیاسی مقابلہ کریں، جس حلقے سے شیخ رشید الیکشن لڑیں گے وہاں سے میں بھی لڑوں گا اور مقابلہ کروں گا، یہ جہاں جائیں گے انہیں انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے۔

حنیف عباسی نے مزید یہ بھی کہا کہ مریم نواز اور شاہ زین بگٹی کو مدینہ منورہ میں گالیاں دی گئیں۔ اس کے ذمے ذار عمران خان اور شیخ رشید ہیں اس لیے ان کو گرفتار کرنا چاہیے۔

ہم آٹھ سے دس ہفتوں میں اس حکومت کو فارغ کر کے دکھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں