شاہد آفریدی کا رویہ متعصابانہ تھا۔ وہ ہمیں اسلام قبول کرنے پر زور دیتے تھے۔ کرکٹر دانش کنیریا کا اہم بیان۔

شاہد آفریدی کا رویہ متعصابانہ تھا۔ وہ ہمیں اسلام قبول کرنے پر زور دیتے تھے۔ کرکٹر دانش کنیریا کا اہم بیان۔

زرائع( اردو بلیٹن نیوز ) سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سابق کرکٹر دانش کنیریا نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ہندو ہونے کی وجہ سے شاہد آفریدی کا ان کے ساتھ رویہ اچھا نہیں تھا اور وہ ان پر مسلمان ہونے کے لیے دباؤ ڈالتے تھے۔

بھارتی ٹی وی کو انٹر ویو دینے میں دانش کنیریا نے الزام لگایا کہ سابق چیئرمین اعجاز بٹ نے میرا موقف تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور میرا کرکٹ کیریر ختم ہو گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے زیادہ تر معاملات آصف علی زرداری کے ساتھ تھے اور وہ مجھے ہمیشہ نیچے گرانے کی کوشش کرتے رہتے تھے۔ آفریدی کا کرکٹ میں بڑا نام تھا وہ مجھے میچ کھلانے کی بجائے ہمیشہ مجھے باہر بٹھا دیتے تھے۔ جب یونس خان کپتان بنے تو وہ ہمیشہ مجھے باہر بٹھا دیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ پریکٹس میں شاہد آفریدی مجھ پر جملے کستے تھے۔ ایک بار ان کو سینٹرل کنٹریکٹ میں کیٹگری ملی تو انہوں نے دانش کنیریا کو وہ الفاط کہے جو دانش کنیریا کے بقول وہ ٹی وی پر بیان ہی نہیں کر سکتے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے جہانگیر ترین اور علیم خان سے اختلافات کی وجہ بتا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں