سابق وزیر اعظم عمران خان نے جہانگیر ترین اور علیم خان سے اختلافات کی وجہ بتا دی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے جہانگیر ترین اور علیم خان سے اختلافات کی وجہ بتا دی۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں جہانگیر ترین اور علیم خان سے اپنے اختلافات کی وجوہات بتا دیں۔

اپنی سوشیل میڈیا پوڈ کاسٹ میں عمران خان نے کہا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان کی پی ٹی آئی کے لیے بڑی جدوجہد ہے۔ لیکن دونوں رہنماؤں سے ان کے کچھ اختلافات ہو گئے۔ جہانگیر ترین سے ان کے اختلافات تب شروع ہوئے حبکہ ان کا چینی سے متعلقہ سکینڈل سامنے آیا۔ انہوں نے تحقیقات کے لیے کمیش بنانے کا اعلان کیا تو ان کے اختلافات شروع ہوئے۔

جبکہ علیم خان سے ان کے اختلافات تب شروع ہوئے جب علیم خان نے دریائے راوی میں 300 ایکڑ اراضی لے لی اور اس کو قانونی قرار دلوانا چاہتے تھے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ان دونوں رہنماؤں کے لیے کرپشن کوئی معنی نہیں رکھتی۔ اس لیے انہوں نے پی ٹی آئی کو چھوڑ دیا اور نون لیگ کے ساتھ مل گئے۔

اگر ان دونوں کا میرے والا نظریہ ہوتا تو آج وہ میرے ساتھ ہوتے۔ ان کا نظریہ نون لیگ والا تھا اس لیے وہ نون لیگ کے ساتھ ہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ علیم خان پر نیب کے کیسز تھے ان کا نام پنڈورا پیپرز میں بھی آیا تھا۔

شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں