سپرمین کون تھا؟ آئیے جانتے ہیں

ایک غیر معمولی شخص

(سپرمین) عموماً ہمارے اذہان میں یہ تاثر قائم ہے کہ ایک انسان ہر قسم کے علوم میں ماہر نہیں ہوسکتا۔آئیے آپ کو ایک ایسے شخص کے بارے میں بتاتے ہیں جو تقریباً ہر علوم میں ماہر تھا۔وہ بیک وقت ایک سائنس دان تھا،ایک انجینئر تھا، فن تعمیر تھا اور ایک موجد تھا۔

اس کے علاوہ ایک ورلڈ کلاس آرٹسٹ تھا، کھانہ پکانے کا ماہر تھا اور موسیقی کے آلات بھی بہت مہارت سے بجا لیتا تھا۔علاوہ ازیں اُسے کیمسٹری، فزکس، زولوجی، جیولوجی،جیومیٹری اور حساب میں بھی عبور حاصل تھا۔دنیا میں جب بھی کسی ایسے انسان کی بات کی جائے جس نے اپنی تخلیقی اور سیکھنے کی صلاحیت کا بہترین استعمال کیا ہو تو اُس شخص کا نام اس فہرست میں ضرور لیا جاتا ہے۔

زیادہ تر انسان اپنے دماغ کا صرف آدھا حصہ ہی استعمال کرتے ہیں۔اُس شخص نے اتنے زیادہ شعبوں میں مہارت حاصل کر کے یہ ثابت کیا کہ انسان جتنا چاہے اپنی ذہنی صلاحیت کے استعمال سے ذاتی اور پیشہ ورانہ کامیابیاں حاصل کر سکتا ہے۔

حقیقی سپرمین، لیونارڈو ڈاونچی

وہ شخص تاریخ کا سب سے قابل، تخلیقی او رذہین شخص تھا۔اُس شخص نے بہت سی ایجادات بھی کیں جن میں پرنٹنگ پریس، پینسل، سستا کاغذ، مقناطیسی کمپاس، جہاز رانی کا بڑا جہاز اور مکینیکل گھڑی جیسی بے شمار ایجادات شامل ہیں۔اس شخص کی مونا لزا کے نام سے بنائی گئی پینٹنگ دنیا کی سب سے بہترین پینٹنگ مانی جاتی ہے۔اُس شخص کا نام لیو نارڈو ڈاونچی ہے۔

سپرمین

مائیکل گیلب بچپن میں سُپر مین اور لیونارڈوڈاونچی کے بہت بڑے مداح تھے مگر بڑے ہونے کے بعد اُنھیں پتا لگا کہ سُپر مین تو فرضی ہے لیکن لیونارڈو ڈاونچی اصل میں ایک شخص تھالہٰذا مائیکل نے کئی سال لگا کرلیونارڈوڈاونچی پر تحقیق کی کہ وہ کیسے اتنے بڑے دانشمندبنے اور پھر ایک کتاب ہاؤ ٹو تھنک لائیک لیونارڈو ڈاونچی لکھی جس میں سات ایسے سنہرے اصول بیان کیے ہیں(سپرمین) .

جن پر عمل کرکے کوئی  شخص بھی  لیونارڈو کی طرح تو نہیں مگر ایک دانشمند ضرور بن سکتا ہے۔اُن اصولوں پر ڈاونچی بھی عمل کرتے تھے تبھی وہ دنیا کے سب سے بڑے دانشمند بن پائے۔مائیکل گیلب کہتے ہیں کہ کوئی شخص بھی پیدائشی دانشمند نہ ہوتا ہے بلکہ دانشمند بنا جا سکتا ہے۔لہٰذا اگر آپ بھی ایک دانشمند بننا چاہتے ہیں تو آپ ٖضرور مذکورہ بالا کتاب کا مطالعہ کریں۔

تحریر فرحان بٹ

جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی راولپنڈی کی رہائشی دوخواتین

ایف آئی آر درج کروانے کا نسخہ

اپنا تبصرہ بھیجیں