روس کا یوکرین پر حملہ ایٹمی جنگ کی وجہ بن سکتا ہے: نیٹو کے سربراہ کا بیان –

روس کا یوکرین پر حملہ ایٹمی جنگ کی وجہ بن سکتا ہے: نیٹو کے سربراہ کا بیان -اسلام آباد ( اردو بلیٹن ) روس نے اپنے گزشتہ کئی بیانات میں یوکرین پر ایٹمی حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

اس پر نیٹو کے جنرل سیکریٹری سٹولن برگ نے نیٹو کے سربراہان سے خطاب کے دوران کہا کہ روس کی بار بار ایٹمی جنگ کی دھمکی سے باز آنا چاہیے۔ اسے بیانات بلکل احمقانہ ہوتے ہیں۔ یوکرین اکیلا نہیں ہے بلکہ پورا یورپ اس کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو جنگ کا حصہ نہیں ہے اور نہ ہی روس سے لڑنا چاہتا ہے۔ تاہم نیٹو کا حصہ ہونے کی وجہ سے یوکرین کی ہر مممکن معاونت کی جائے گی۔ہم روس اور یوکرین کی جنگ میں شدت کی بجائے کمی چاہتے ہیں۔ اگر روس نے پیش قدمی نہ روکی تو یورپی ممالک اس کے خلاف مشترکہ منصوبہ تیار کریں گے۔

ایٹمی جنگ کسی کے فائدے میں نہیں ہے لیکن اگر روس نے ایٹمی جنگ چھیڑ دی تو روس کبھی جیت نہیں پائے گا بلکہ اسے عبرت ناک شکست دی جائے گی۔

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ۔ سابق پولیس اہلکار ہلاک

اپنا تبصرہ بھیجیں