بھارتی اداکار کی ٹریفک حادثے میں موت کی جھوٹی خبر وائرل .
اسلام آباد ( اردو بلیٹن ) مشہور سیاسی و سماجی شخصیات کے بارے میں اکثر جھوٹی خبریں دیکھنے اور سننے کو ملتی رہتی ہیں۔ کئی بھارتی اداکاروں کے بارے میں کئی بار جھوٹی خبریں پھیلائی گئی ہیں۔
حال ہی میں فردین خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ بھی دیگر کئی بھارتی ادکاروں کی طرح جھوٹی موت کی خبروں کا شکار ہوئے ہیں۔
ایک بار ان کے بارے میں خبر پھیلائی گئی کہ وہ ٹریفک حادثے میں مارے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ خبر دیکھی تو حیران رہ گئے۔ اور سوچا کہ اگر یہ خبر ان کی ماں پڑھ لیتی تو ان کو ہارٹ اٹیک ہو جاتا۔
واضح رہے کہ اکثر و بیشتر سوشئیل میڈیا پر اداکاروں کے حوالے سے جھوٹی خبریں نشر ہوتی رہتی ہیں۔ ماضی میں شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن سمیت کئی اداکاروں کی موت کی جھوٹی خبر پھیلائی گئی۔