بھارت : بیوی سے تنگ آ کر شوہر نے خودکشی کر لی۔

بھارت : بیوی سے تنگ آ کر شوہر نے خودکشی کر لی۔

خودکشی
بھارت : بیوی سے تنگ آ کر شوہر نے خودکشی کر لی

اسلام آباد ( اردو بلیٹن نیوز ) یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر دھار کا ہے جہاں ایک مظلوم شوہر نے اپنی بیوی سے تنگ آ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق شوہر کا نام دیپک کمار ہے۔ دیپ کمار کو اس کی بیوی بہت مارتی تھی۔ وہ جیسے ہی تنخواہ لے کر آتا تھا تو بیوی اس سے تنخواہ لے لیتی تھی۔ اس نے خودکشی کرنے کے لیے اپنے گلے میں پھندا ڈالا اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

صبح دیپک کی فیملی نے دیکھا تو دیپک کی جیب سے ایک پرچی برآمد ہوئی۔ اس پرچی پر دیپک نے اپنے خودکشی کرنے کی مکمل وجہ بیان کی تھی۔ اس نے لکھا تھا اس کی بیوی بہت ظالم ہے۔ وہ اسے خود بھی مارتی ہے اور اپنے بھائیوں سے بھی پٹائی کرواتی ہے۔

پولیس نے لاش میں تحویل میں لے کر پورسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور اس کی بیوی اور اس کے سالوں کو حوالات میں بند کر دیا۔

روس کا یوکرین پر حملہ ایٹمی جنگ کی وجہ بن سکتا ہے: نیٹو کے سربراہ کا بیان –

اپنا تبصرہ بھیجیں