ایک بھائی کی میت کو دیکھ کر دوسرا بھائی بھی چل بسا۔ انتہائی افسوس ناک واقعہ۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) یہ افسوس ناک واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے۔ ایک بھائی کی وفات ہوئی تو بڑے بھائی نے جیسے ہی چھوٹے بھائی کی میت دیکھی تو وہ بھی وفات پا گیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آنے والے اس واقعے میں صرف دو گھنٹے کے وقفے سے دو بھائی موت کی وادی میں چلے گئے۔
بڑے بھائی کا نام سری نواس تھا اور اس کی 55 سال عمر تھی جبکہ دوسرے بھائی کا نام گجولہ باکسر تھا۔ گجولہ باکسر چھوٹا بھائی تھا اور اس کی عمر 47 سال تھی۔ گجولہ باکسر صبح ورزش کر رہا تھا کہ اس کو دل کا دورہ پڑا۔ اس سے وہ موقع پر ہی فوت ہو گیا۔
بڑا بھائی سری نواس دوسرے شہر میں ایک دکان پر کام کرتا تھا۔ اس کو جیسے ہی خبر ملی وہ واپس آیا۔ لیکن جب اس نے چھوٹے بھائی کی میت دیکھی تو اسے بھی دل کا دورہ پڑ گیا۔سری نواس کو ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ یوں دو گھنٹوں کے اندر ایک پورا خاندان اجڑ گیا۔ اس واقعے پر پورا علاقہ افسردہ ہے۔
دلہن نے شادی پر ایسا لباس پہن لیا کہ دیکھنے والے ڈر کر بھاگ گئے۔