الیکشن کمیشن میں آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ آسامیاں پیشہ ورانہ صلاحیت اور مخصوص فیلڈ کی تعلیم رکھنے والے افراد کے لیے مخصوص ہیں۔ آسامیوں میں الیکشن آفیسر کی آسامیاں اور لاء آفیسر کی آسامیاں شامل ہیں۔
الیکشن آفیسر کے لیے دس آسامیاں رکھی گئی ہیں۔ جبکہ لاء آفیسر کی ایک سیٹ رکھی گئی ہے۔ دونوں طرح کے ملازمین کو گریڈ 17 دیا جائے گا۔ الیکشن آفیسر کے لیے ماسٹر ڈگری ہولڈرز جبکہ لاء آفیسر کے لیے ایل ایل بی کی ڈگری رکھنے والے افراد اپلائی کر سکتے ہیں۔
L
بھرتی کیے گئے امیدواروں کی پوسٹنگ پاکستان کے کسی بھی علاقے میں کی جا سکتی ہے۔ الیکشن کمیشن میں آسامیوں پر اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 22 مئی ہے۔ آسامیوں کا اشتہار الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ وہاں سے ایپلیکیشن فارم بھی ڈائلون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ عمر کی آخری حد تیس سال مقرر کی گئی ہے تاہم جن لوگوں کی عمر زیادہ ہو گی ان کو پانچ سال تک کی رعایت دی جائے گی۔
پی پی ایس سی نے میل اور فیمل لیکچررز کی بھرتی کے لیے اشتہار جاری کر دیا۔