بس کے اندر خاتون کی ڈلیوری, تین بچوں کو ایک ساتھ جنم دے دیا۔

بس کے اندر خاتون کی ڈلیوری, تین بچوں کو ایک ساتھ جنم دے دیا۔
اسلام آباد ( اردو بلیٹن نیوز) لکی مروت میں اپنی نوعیت کا ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک خاتون کی بس کے اندر تین بچوں کی ذیلوری کی گیٔ۔

مزید تفصیلات کے مطایق پشاور کے علاقے نورنگ کی رہائشی ایک عورت اپنے شوہر کے ساتھ نورنگ ہسپتال جا رہی تھی۔ وہ حاملہ تھی اس لیے ہسپتال سے معمول کے مطابق ٹیسٹ وغیرہ کرانے جا رہی تھی۔

بس کے اندر ہی عورت کو تکلیف شروع ہو گئی اور اس طرح عورت نے تین بچوں کو بس کے اندر ہی جنم دے دیا۔
عورت کے شوہر اور خاندان کے دوسرے افراد تین بچوں کی ایک ساتھ پیدائش پر بہت خوش ہیں۔

ابتدائی رپورٹس میں یہی بتایا گیا ہے کہ تینوں بچے صحیح سلامت اور تندرست ہیں اور ان میں ظاہری طور پر کوئی نقص موجود نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی بچوں کی والدہ کی طبیعت بھی بلکل صحیح بتائی جا رہی ہے۔

پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد افغانستان میں مار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں