کچھ دنوں بعد سے موبائلز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا۔ واٹس ایپ نے لسٹ مہیا کر دی۔

کچھ دنوں بعد سے موبائلز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا۔ واٹس ایپ نے لسٹ مہیا کر دی۔

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) واٹس ایپ کے صارفین دنیا بھر میں کڑوڑوں سے بھی زیادہ ہے۔ اسے مقبول ترین سوشیل میڈیا ایپلیکیشن کا نام دیا جا سکتا ہے۔ اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ واٹس ایپ آج کل ہر موبائل کے اندر انسٹال ہے۔ لیکن واٹس ایپ کی بھی کچھ پالیسیاں ہیں۔ جو ان پالیسیوں کو پورا نہ کرے وہ اسے استعمال نہیں کر سکتا۔

واٹس ایپ کی مخصوص پالیسیوں کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ واٹس کو ان افراد کے لیے میسر کیا جائے جو اس کا مثبت استعمال کرتے ہوں۔ ایسے افراد کو واٹس ایپ پر رسائی نہیں ہونی چاہیے جو اس کا منفی استعمال کرتے ہوں۔ واٹس ایپ پر ہونے والی سرگرمیوں میں بہت سی ایسی چیزیں شامل ہیں جیسا کہ سپیمنگ, بلیک میلنگ وغیرہ۔

کچھ موبائل فونز ایسے ہوتے ہیں کہ اگر ان میں غلط قسم کی سرگرمی ہو رہی ہو تو واٹس کو خبر ہو جاتی ہے۔ لیکن کچھ موبائل فون ایسے ہوتے ہیں کہ ان میں ہونے غلط سرگرمیاں انٹرنیٹ سروس دینے والی کمپنیاں بھی ٹریک نہیں کر سکتی ہیں۔ ان موبائل فونز کا سسٹم ہیکرز کے لیے زیادہ مفید ہوتا ہے۔ اس لیے ہیکرز ایسے ہی موبائل فونز استعمال کرتے ہیں۔

جبکہ واٹس ایپ کی یہ پالیسی ہے کہ وہ صرف ان موبائلز پر چلایا جا سکتا ہے جو واٹس ایپ کی سیکیورٹی پالیسی پر پورا اترتے ہوں۔
حال ہی میں واٹس ایپ نے ایسے موبائل فونز کی ایک لسٹ مرتب کی ہے جن پر 31 مارچ کے بعد واٹس ایپ نہیں چلے گا۔

ان موبائلز میں زیادہ تر سام سنگ اور ہواوے کے موبائلز شامل ہیں۔ ہواوے کے زیادہ تر موبائل ایسے ہیں جن کا آپریٹنگ سسٹم ورژن فور ہے۔ ورژن فور والے موبائلز پرانے موبائلز میں شمار ہوتے ہیں اس لیے ان پر اکتیس مارچ سے واٹس ایپ نہیں چلے گا۔

لڑکی نے نازیبا حرکت کرنے پر لڑکے کو گولی مار دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں