نمبرز گیم پوری ہونے تک وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع نہیں کروائیں گے: اپوزیشن
اپوزیشن جماعتیں آج کل وزیر اعظم کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروانا چاہ رہی ہے جس کی تجویز رواں ہفتے پیپلز پارٹی نے دی تھی۔
قومی اسمبلی میں یہ تحریک 20%اراکین کے دستخط کرنے سے جمع ہونی ہے اور اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے اراکین کی تعداد 162ہے جبکہ حکمران اتحاد کے پاس 179اراکین ہیں۔پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی یہ تجویز اچھی ہے لیکن ابھی ہم یہ تجویز جمع نہیں کروا سکتے کیونکہ اگر تحریک جمع کروا دی تو اس پر کاروائی شروع ہوجائے گی اور ابھی ہمارے پاس نمبرز پورے نہیں ہیں.
‘ابھی نمبرز پورے کرنے کے لئے ہمیں مزید دس اراکین کی ضرورت ہے۔اپوزیشن کی نظریں اس وقت ق لیگ اور ایم کیو ایم کے 10اراکین کی حمایت کا یقین ہونے پر لگی ہوئی ہیں تاکہ جب کنفرم ہو جائے تو ہی تحریک جمع کروائی جائے۔اس صورت یقینی طور پر تحریک کامیاب ہو گی پھر اپوزیشن کو کامیابی مل سکتی ہے لیکن پی ڈی ایم کی صورت حال کچھ یوں ہے کہ ابھی تک تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے کمیٹی بھی نہ بنا سکی ہے۔