حکومت نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر گھبرا کر اتحادیوں کو خوش کرنے کا فیصلہ کر لیا.

حکومت نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر گھبرا کر اتحادیوں کو خوش کرنے کا فیصلہ کر لیا.اپوزیشن نے حال ہی میں حکومت کے خلاف ایک نئی حکمت عملی کی تیاری کر لی ہوئی ہے جس کی تجویز پی پی پی نے دی تھی۔

قومی اسمبلی میں گیم نمبرز پور ے نہ ہونے کی بناء پر پی ڈی ایم نے تحریک عدم اعتماد کو ابھی اسمبلی میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن موجودہ صورت حال کی بناء پر دیکھا جائے تو حکومت کے چند اتحادی اس سے روٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں اور ان کا جھکاؤ کسی حد تک اپوزیشن کی طرف نظر آرہا ہے۔

شروع میں جب حکومت کو یقین تھا کہ گیم نمبرز ہی پورے نہیں ہیں اس لئے گھبرانے کی کوئی بات نہیں لیکن اب موجودہ صورت ِ حال کے پیش نظر حکومت کو بھی خطرہ محسوس ہونے لگا ہے اور اس خطرے کو بھانپتے ہوئے حکومت نے اپنے اتحادیوں سے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔

حکومت نے حال ہی میں کابینہ کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اب ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے ارکان کو وزیر مملکت کا عہدہ دیا جائے گاجبکہ اتحادی جماعتوں سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرنے کی بھی حکومتی یقین دہانی کروائی جارہی ہے کیونکہ حکومتی اتحاد میں شامل بلوچستان عوام پارٹی،ایم کیو ایم پاکستان سمیت دیگر اتحادیوں نے بھی وزارت کا فیصلہ کررکھا ہوا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت اپنے اتحادیوں کو کئے گئے وعدے پورے کرکے خوش کرتی ہے یا پھر اپوزیشن سبقت لے جاتی ہے۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات،تیاریاں مکمل کرلیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں