عمرہ زائرین کے لئے نئی ہدایات

عمرہ زائرین کے لئے نئی ہدایات

سعودی عرب کے وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کورونا وائرس کی نئی اقسام سامنے آنے کے بعد عمرہ ویزے کے لئے سعودی عرب میں داخل ہونے والوں کے لئے سعودی عرب نے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزارت سعودی عرب حج و عمرہ کے مطابق کورونا کے نئے وریرینٹ کے انسداد کے لئے عمرہ پر آنے والوں کے لئے ایک نئی شرط لاگو کی گئی ہے جس کے تحت عمرہ ویزے پر سعودی عرب آنے والوں کے لئے ضروری قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے سفر سے 48گھنٹے پہلے PCRٹیسٹ کروائیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق سعودی عرب میں داخل ہونے کے لئے اس شرط پر عمل کرنا لازمی ہے جبکہ کورونا ویکسین کی تمام خوراکیں مکمل کرنے والوں پر بھی یہ شرط لاگو ہو گی اور مملکت سعودی میں داخل ہونے کے لئے یہ شرط 9فروری کی رات ایک بجے سے شروع ہو جائے گی۔

اس لئے سعودی عرب کا سفر کرنے والے افراد اس بات کو لازمی ذہن میں رکھیں تاکہ ادھر پہنچ کر انہیں کسی بڑی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں