انڈیا کے شہری نے ٹرین کو حادثے سے بچا لیا.

انڈیا کے شہری نے ٹرین کو حادثے سے بچا لیا.انڈیا کے ایک شہری نے ٹرین کو اس وقت حادثے سے بچا لیا جب ٹرین پٹر ی پر موجود تھی اور چند ہی لمحوں بعد ایک بہت بڑا حادثہ رونما ہوسکتا تھا۔

شہری کو اس ٹرین کو بچانے کے لئے ایک کلومیٹر برق رفتاری سے دوڑنا پڑا لیکن جب پھر بھی اس جوان نے ہمت نہیں ہاری اور بالآخر اپنے نیک مقصد میں کام یاب ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے 30سالہ راکیش ٹرین ڈرائیور کو ٹوٹی ہوئی پٹری کے بارے میں بتانے کے لئے تقریبا ایک کلومیٹر تک مسلسل دوڑتا رہااور بلآخر وہ ٹرین کو بچانے میں کامیاب ہو ہی گیا۔

راکیش باریانے گجرات کے ضلع داہود میں نئی دہلی اور ممبئی روٹ پر 21فروری کو ٹوٹی ہوئی پٹری کو دیکھ کر ایک مال ٹرین کو لال کپڑا لہرا کر روکا گیا تھا۔جبکہ راکیش اس دوران اپنی بکریاں چروا رہا تھا۔ اس سے پہلے اس نے دیکھا تھا کہ ایک جگہ سے پٹری کا ایک حصہ ٹوٹا ہواہے۔

جس کے بعد اس نے الارم بجانے کے لئے بھاگناشروع کر دیا۔اس دوران اسے ریلوے کا کوئی بھی ملازم بھی نظر نہیں آیا۔راکیش کا کہنا ہے کہ اس دوران اس نے اپنے والد کو بھی فون کیا اور انہوں نے مختلف جگہوں سے نمبرز لے کر ریلوے حکام سے بھی رابطہ کرنا چاہا لیکن بے سود رہے۔

جس کے بعد وہ اپنے والد کے مشورے سے اپنے گھر گیا اور وہاں سے ایک سرخ کپڑے کا ٹکڑا لے کر ٹریک پر واپس پہنچ گیا۔جہاں پر وہ ٹوٹی ہوئی پٹری کی جگہ سے تقریباً 2کلومیٹر دور بیٹھ گیا ور مال گاڑی کو دیکھ کر لال کپڑا لہرانے لگا۔تاہم کچھ دیر بعد ہی اسے دیکھتے ہی آنے والی ٹرین کے ڈرائیور نے ایمر جنسی بریک لگا کر ٹرین کو روک ہی دیا۔ریلوے حکام اس نوجوان سے خوش ہیں اور انہوں نے اس جوان کو 5ہزار روپے کا انعام بھی دیا ہے۔

اسلام آباد:شوہر نے بیوی سمیت گھر کے 4افراد کو قتل کر دیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں