اسلام آباد:شوہر نے بیوی سمیت گھر کے 4افراد کو قتل کر دیا.ظلم کی ایک او رداستان اسلام آباد کے علاقے سیکٹر جی سکس ون میں لکھی گئی جہاں شوہر نے فائرنگ کر کے اپنے ہی گھر کے 4افراد کو قتل کر دیا ہے۔
اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کی حدود میں واقع ایک ہی گھر کے چار افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شوہر نے اپنی بیوی،سالہ،سسر اور فیملی کے ایک اور رکن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔ملزم نے پہلے اپنی بیوی اور اس کے سٹاف کے ساتھی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے اور پھر سسرال جا پہنچا جہاں پر اس نے پھر سے فائرنگ کر کے اپنے سالے اور سسر کو بھی فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کر دیا۔
فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ کو معلوم ہوگیا۔اسی اثناء میں ملزم جب گھر سے باہر نکلا تو پڑوس کے ایک شخص نے ملزم پر فائرنگ کر کے ملزم کو زخمی کر دیا۔اسی دوران پولیس کو خبر پہنچ چکی تھی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ مرنے والوں میں شعیب عزیز،راحیلہ بانو،عزیز الرحمان اور نعیم اختر شامل ہیں۔یاد رہے کہ یہ واقعہ گھریلو ناچاقی کی بناء پر ہوا ہے۔گھریلو ناچاقی کی وجہ سے ملزم غصہ میں آگیا او راس نے یہ خوفناک قدم اٹھا لیا۔
اسلام آباد: ملک بھر میں آج سے جمعرات تک تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔