اسلام آباد: حکومت نے اپنے قومی توانائی کی بچت پروگرام کا اعلان کیا ہے جس کے تحت شادی ہال رات 10 بجے اور بازار رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ شادی ہال رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ بازار اور ریسٹورنٹ رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کی مارکیٹیں شام 6 بجے تک بند ہو جاتی ہیں لیکن ہماری مارکیٹیں صبح 2 بجے تک کھلی رہتی ہیں۔
وزیر نے کہا کہ اگر 20 فیصد ورکرز کو گھر سے کام کے لیے باری باری بھیجا جائے تو اس سے 56 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وفاقی حکومت سٹریٹ لائٹس کو باری باری مختلف ذرائع سے آن کرنے کی سفارش کر رہی ہے جس سے تقریباً 4 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
آصف نے کہا، “حکومت ای بائک بھی متعارف کروا رہی ہے جو کہ پیٹرول استعمال کرنے والی بائک کے استمعال کو مرحلہ وار ختم کر دے گی۔ حکومت ان بائیکس کو مرحلہ وار ختم کرنے کے لیے کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے جو پیٹرول کا استعمال کرتی ہیں اور موجودہ بائیکس میں ترمیم کر رہی ہے۔”