وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت 80 افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نو فلائی لسٹ میں شامل اور بیرون ملک سفر کرنے سے منع کرنے والوں میں عمران خان، بشریٰ بی بی پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، ملیکہ بخاری، فواد چوہدری اور حماد اظہر شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کے قاسم سوری، اسد قیصر، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں اسلم بھی نو فلائی لسٹ میں شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں کے نام متعلقہ اداروں کی سفارش پر فہرست میں ڈالے گئے۔
پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں کے نام متعلقہ اداروں کی سفارش پر فہرست میں ڈالے گئے۔
محکمہ پولیس، قومی احتساب بیورو اور محکمہ انسداد بدعنوانی نے وزارت داخلہ سے ان ناموں کو نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی۔
پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کی تحریری تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں۔