اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رمضان المبارک سے قبل مستحق خاندانوں میں مفت آٹا تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ وزیر اعظم نے 18 مارچ سے سرکاری یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن (یو ایس سی) میں قائم 40 پوائنٹس سے اسلام آباد کے 185,000 مستحق خاندانوں میں مفت آٹا تقسیم کرنے کا اعلان کیا.
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سے مستحق خاندانوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا.
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ شہریوں کو لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے سے بچنے کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں-
وفاقی حکومت پنجاب کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا (کے پی) میں مجموعی طور پر 15,800,000 مستحق خاندانوں میں مفت گندم تقسیم کرے گی۔
مزید یہ کہ شہریوں کو سستے داموں آٹا فراہم کیا جائے گا۔
پاکستان کا کل قرض جنوری 2023 میں بڑھ کر 54۰94 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا: اسٹیٹ بینک