ناک میں دانت کا نکلنا.

ناک میں دانت کا نکلنا.یہ پڑھ کر یقینا ًآپ سوچ رہے ہوں گے کہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے۔ یہ تو جھوٹ ہی ہے لیکن حال ہی میں نیویارک شہر کے ماؤنٹ سینائی ہیلتھ سسٹم کی جانب سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک 38 سالہ شخص کو برسوں سے اپنے دائیں نتھنے سے سانس لینے میں دشواری کا سامناکرنا پڑتا تھا۔

جب شخص کو سانس لینے میں زیادہ تکلیف کا سامنا ہوا تو اس نے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔ ڈاکٹر نے اس شخص کا مکمل چیک اپ ،ایکسرے اورتشخیص کے بعد ڈاکٹر نے جو انکشاف کیا اس نے وہاں موجود تمام افراد کے ہوش اڑا دئےاور سب حیران رہ گئے۔ڈاکٹر نےاسے بتایا کہ ناک کے اندر ایک دانت بڑھ رہا ہے جو کہ ایک بہت ہی نایاب حالت ہے۔

مزید ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کرنے کے دوران ایک سخت اور سفید چیز کو اندر پایا، جس کا بعد میں انہوں نے تعین کیا کہ یہ ایکٹوپک دانت ہے۔آگاہ ہوں کہ “ایکٹوپک” جسم کے ان حصوں اور افعال کو کہا جاتا ہے جو ایسی جگہ موجود ہوتے ہیں جہاں انہیں نہیں ہونا چاہئیے، جیسا کہ اس شخص کے ناک میں اگنے والا یہ دانت تھا۔

اس حقیقت کے باوجود کہ ایکٹوپک دانت کا جسم کے کسی بھی دوسرے حصے میں نکلنا بہت زیادہ عام ہیں،اور ناک کے اندراس کا اگنا بہت کم ہوتا ہے۔ایکٹوپک دانت کا تعین ایکسرے کے دوران کیا گیا ۔

جوکہ منہ سے ناک تک اوپر کی طرف بڑھ گیا تھا۔بعد میں سرجری کے ذریعے سے اس دانت کو نکال دیا گیا ۔اس دانت کو نکالنے کے بعد اس شخص سے جب سانس لینے کے حوالے سے پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ سانس لینے میں جو دشواری تھی اب وہ ختم ہوچکی ہے۔سرجری کے بعد اس کےنکلنے والے دانت کی رپورٹ ہوئی تو معلوم ہوا کہ دانت کی لمبائی 14 ملی میٹر تھی اورآپریشن کے بعد کوئی پیچیدگیاں سامنے نہیں آئیں اور اب وہ شخص آسانی سے سانس لے رہا ہے۔
پنجاب میں ایجوکیٹرز گرفتار ہونے لگے‘جعلسازی سے بھرتی ہونے کا انکشاف.

اپنا تبصرہ بھیجیں