وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے طلباء اسکالر شپ کمپلینٹ پورٹل کا اجراء کر دیا.وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ تعلیم کا بنیادی مقصد قوم کی تعمیر ہے اور نوجوانوں کو ریاست مدینہ کے اصولوں سے روشناس کرانا ہمارا فرض ہے۔
بلاشبہ تعلیم کی بدولت ہی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اسلام آباد میں طلباء کے لئے اسکالر شپس کمپلینٹ پورٹل کے اجراء کی منعقدہ تقریب میں کیا۔
اس وقت ملک بھر میں 26 لاکھ طلباء جن میں 72فیصد خواتین ہیں اسکالر شپس سے مستفید ہورہے ہیں اور مستحق اور ذہین طلباء کی تعلیم پر حکومت اسکالر شپس کے لئے 28ارب روپے سے زائد کی رقم خرچ کر رہی ہے۔اس کے باوجود طلباء کو اسکالرشپس سے متعلقہ بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔
طلباء کے انہی مسائل کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس پورٹل کا اجراء کیا گیا ہے تاکہ اسکالر شپس پر تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ کیا جاسکے۔اس پورٹل کی بدولت وسائل کے ٹھیک استعمال،میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے میں مدد حاصل ہوگی۔
ذرائع کے مطابق یہ پورٹل وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل سے منسلک ہو گا اور وزیر اعظم آفس شکایات کے بروقت ازالے کی نگرانی کرے گا۔ایسے طلباء کے لئے یہ ایک خوشی کی خبر ہے جن کو ان کی اسکالرشپس یا تو مل ہی نہیں پاتی تھیں اور اگر ملتی بھی تھیں تو کم۔اب ایسے کسی بھی معاملے کی وہ طالب علم یا طالبہ خود اس پورٹل پر کمپیلنٹ کر سکیں گے۔
طلباء اسکالر شپ کمپلینٹ پورٹل