وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک ترک دو طرفہ تجارت کا 5 ارب ڈالر کا ہدف مقرر کر دیا.
انقرہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ترکی کی تاجر برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دو طرفہ تجارت کو اگلے تین سالوں میں 5 ارب ڈالر تک لے جائیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان اور ترکی کی تاریخی دوستی دوطرفہ تجارت میں منظم نہیں جو اس وقت 1.1 بلین ڈالر پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاک ترک دو طرفہ تجارت کے حوالے سےکاروباری شعبے کی تمام رکاوٹوں کو دور کر دیا ہے،اور ترک سرمایہ کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ زراعت، آئی ٹی، ڈیری، ٹیکسٹائل اور دیگر متعدد شعبوں میں اپنا سرمایہ لگائیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کشمیر کاز کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ زلزلے اور سیلاب کے دوران پاکستان کا ساتھ دینے پر ترک عوام اور قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے سائپرس کے معاملے پر ترکی کی حمایت کے لیے پاکستان کے موقف کا اعادہ بھی کیا۔
صدر علوی نے بلیغ الرحمان کی بطور گورنر پنجاب تقرری کی منظوری دے دی۔