روہت شرما خوفزدہ اور الجھے ہوئے نظر آرہے تھے’ محمدحفیظ کا دعویٰ.

پاکستان کے سابق کپتان محمدحفیظ نے بھارت کے آل فارمیٹ کے کپتان روہت شرما کے حوالے سے ایک بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوفزدہ اور الجھے ہوۓ نظر آئے۔

روہت نے بدھ کے روز ہندوستان کو جاری ایشیا کپ 2022 میں لگاتار دوسری جیت دلائی، جس کے بعد دفاعی چیمپئن نے براعظم کے سپر فورز میں اپنی جگہ بنا لی۔ ہانگ کانگ کے خلاف روہت کی بطور کپتان اکتسویں فتح تھی – ایم ایس دھونی کے بعد کسی ہندوستانی کی دوسری سب سے زیادہ فتح ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان حفیظ تاہم ہندوستانی کپتان سے متاثر نظر نہیں آئے اور ہانگ کانگ کے ٹاس کے لیے باہر نکلتے ہوئے ان کی باڈی لینگویج پر سوال اٹھائے۔

“اس کے تاثرات کو دیکھیں، یہ میچ ختم ہونے کے بعد کا منظر ہے، ہندوستان 40 رنز سے جیت گیا۔ میں باڈی لینگویج کے بارے میں بات کر رہا ہوں۔ میںرے مطابق یہ بہت کمزور باڈی لینگویج ہے۔ وہ خوفزدہ اور پریشان نظر آرہا تھا۔ میچ کے دوران میرے مشاہدہے کے مطابق روہت شرما پر کپتانی بہت زیادہ دباؤ ڈال رہی ہے۔ اسے بہت سے مسائل کا سامنا ہے،‘‘ حفیظ نے کہا۔

سابق پاکستانی آل راؤنڈر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کپتانی روہت پر بہت زیادہ دباؤ ڈال رہی ہے۔ جبکہ ہندوستان کی طرف سے قیاس کیا گیا نیا انداز ان کے کپتان کی باڈی لینگویج سے ظاہر نہیں ہوتا۔

“نیز، بھارت کی قیادت کے دباؤ کے ساتھ ساتھ وہ کرکٹ کے برانڈ کے بارے میں بہت سی باتیں کہہ رہے ہیں، ہم مثبت انداز میں کھیلیں گے… یہ اور وہ، لیکن اس کی جھلک ٹیم کے کھیل کے انداز سے اعیاں نہیں ہوتی،‘‘ حفیظ نے دعویٰ کیا۔

اس کے بعد محمدحفیظ نے ہندوستان کے کپتان کی حیثیت سے روہت کے مستقبل کے بارے میں ایک بڑی پیش گوئی کی اور دعویٰ کیا کہ مؤخر الذکر زیادہ دیر تک ٹیم کی قیادت جاری نہیں رکھے گا۔

شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے پر اُمید.

<

اپنا تبصرہ بھیجیں

eighteen − 10 =