رانا ثناء اللہ کی پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی.

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بدھ کو پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ سمری پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وہ کل سے فلاں فلاں کی گرفتاری کے دعوے سن رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر گرفتاریاں ہوتی ہیں تو یاد رکھیں پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کی سمری وزارت داخلہ کو کرنی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنجاب میں گورنر راج کی سمری پر کام شروع کر دیا ہے۔ اگر میرے پنجاب میں داخلے پر پابندی لگائی گئی تو گورنر راج کا نفاذ جائز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کے بعد نئے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن شہباز شریف نے اتحادیوں کے مشورے پر ملک کی ذمہ داری سنبھالی۔ الحمدللہ پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے۔

نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سپریمو کسی بھی قیمت پر واپس آئیں گے اور اگلے الیکشن میں قیادت کریں گے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کی رائے میں سپریم کورٹ کی جانب سے 63 اے کی تشریح کبھی کام نہیں آئے گی، آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے سپریم کورٹ کا نہیں۔

عثمان بزدار صرف نام کے وزیر اعلی تھے۔ ان کو صرف فرخ گوگی کے حکم کی تعمیل کے لیے رکھا گیا تھا۔ وزیر داخلہ رانا ثناء ﷲ کا بیان۔

اپنا تبصرہ بھیجیں