پی ایس ایل 7: ملتان سلطان نے پشاو زلمی اور لاہور قلندرز نے اسلام آبادکو سنسنی خیز لمحوں کے بعد پچھاڑ دیا.
5 فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لاہور قلندر سے ہوا۔لاہور قلندر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 9کھلاڑیوں کے نقصان پر 174رنز بنائے۔جس میں فخر زمان 38محمد شفیق 44،ہیری بروک 37اور ویسی نے 20رنز سکور کئے۔ اسلام آباد کی جانب سے وقاص مقصود اور شاداب خان نے بالترتیب 4,4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں اسلام آباد کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 166رنز بنا سکی اور اس کے 5کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔کولن منرو کے 60رنز اور شاداب خان کے 32گیندوں پر 52رنز بھی کام نہ آسکے۔
آخری اوور میں صرف 12رنز درکار تھے مگر زمان خان کی عمدہ باؤلنگ کے آگے شاندار بیٹسمین اعظم خان اور آصف علی کی بھی ایک نہ چلی اور اس اوور میں 12کی بجائے صرف 3رنز بنے۔ لاہور قلندر 8رنز سے میچ جیت کر دوسری پوزیشن پر برقرار رہا۔
دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔مگر ان کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا کیونکہ ملتان سلطان نے سابقہ میچز کی طرح اس بار بھی مقررہ 20اوورز میں صرف 3کھلاڑیوں کے نقصان پر 222رنز بنا ڈالے۔کپتان محمدرضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 53 گیندوں پر 82رنز اور ٹم ڈیوڈ نے 19 گیندوں پر 51رنز سکور کر ڈالے جبکہ مسعود نے 35،مقصود نے 25اور خوشدل نے 7گیندوں پر 21رنز بنائےسلمان ارشاد،شعیب ملک اور عثمان قادر نے بالترتیب ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 8کھلاڑیوں کے نقصان پر 165رنز بنا سکی۔حضرت اللہ ززئی43، حیدر علی 24اور بن کٹنگ نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 31گیندوں پر 52رنز بنا ئے جبکہ باقی کھلاڑیوں میں کوئی بھی قابلِ قدر رنز نہ بنا سکا۔ملتان سلطان کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے شہنواز دھانی اور عمران طاہر نے 3,3جبکہ موزرابانی اور عباس آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔یاد رہے کہ ملتان سلطان پوائنٹ ٹیبل میں بدستور 5میچز جیت کر پہلے نمبر
پر موجود ہے۔(پی ایس ایل 7)