پی ایس ایل 7 ,شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری.

پی ایس ایل 7 شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری۔ NCOC نے اسٹیڈیم میں 100 فیصد شائقین کی اجازت دے دی.

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں کورونا صورتحال اور اعداوشمار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔جس کے بعد این سی او سی نے لاہور میں ہونے والے میچز کے لیے 50 فیصد شائقین کی اجازت دے دی۔

این سی او سی کا مزید کہنا ہے کہ 15 فروری تک مکمل ویکسینیشن شدہ افراد کو ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ 16 فروری کے بعد اسٹیڈیم میں 100 فیصد شائقین کی اجازت ہوگی۔

یاد رہے کہ شائقین کی اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ 12 سال سے کم عمر کے بغیر ویکسین لگوائے بچوں کو بھی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔این سی او سی کے اس فیصلے پر شائقین سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں ہونے والے میچز میں صرف 25 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت تھی۔کراچی میں ہونے والے میچز میں 12 سال سے کم عمربچوں کے بھی اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی تھی اور یہاں لاہور میں یہ پابندی ہٹا دی گیٔ ہے۔پی ایس ایل 7

پی ایس ایل 7: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں