آج تاریخی دن ہے‘وزیر اعظم خود میچ دیکھنے جائیں گے.آج پاک آسٹریلیا کے پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز نیشنل سٹیڈیم راولپنڈی میں ہوچکا ہے اور آخری خبریں آنے تک پاکستان کے بیٹسمینوں نے پراعتماد اننگ کاآغاز کاکیا ہے۔چونکہ آسٹریلیا نے پاکستان کا یہ دورہ 24سال کے بعد کیا ہے اس حوالے یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین کا کہنا ہے کہ یہ ایک تاریخی سیریز ہے اور آج کے دن کے لئے پاکستان نے 24سال انتظار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ آج میرے ساتھ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کے عہدیداران بیٹھے ہیں۔پاکستان کا دورہ کرنے پر ہم ان کے بہت شکر گزار ہیں اور پوری پاکستانی قوم کی طرف سے انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔یہ سیریز اس لئے بھی اہم ہے کہ اس کی بدولت دنیا کو مثبت اور مضبوط پیغام جائے گاجبکہ آسٹریلین کرکٹ حکام کا کہنا تھا کہ اس سیریز کی بدولت پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات کو فروغ ملا ہے۔پاکستان میں آسٹریلیا کی ٹیم کا تاریخی استقبال کیا گیا جس کے لئے ہم ان کے ممنون ہیں۔
اس سیریز کی بدولت ہمارے اعتماد کو تقویت ملی ہے جس سے پاک آسٹریلیا دوستی کو بھی فروغ ملے گا۔
پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نیشنل سٹیڈیم راولپنڈی میں آج یا کل میچ دیکھنے خود آئیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت کے مابین کھیل کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ بھارتی ٹیم بھی پاکستان آئے لیکن وہ ایسا نہیں کر پا رہے۔بھارت کو سازشوں کی بجائے پاکستان آ کر میچ کھیلنا چاہیے۔پاکستان میں کرکٹ بحال ہوچکی ہے اور اب تمام ٹیموں کو یہاں آنا چاہیے۔
نواز شریف کی طرف سے اپوزیشن کو گرین سگنل‘پی پی بھی انتخابات کی حامی.