پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ ہوگا: مفتاح اسماعیل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ ہوگا: مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت آنے والے دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرسکتی ہے۔

منگل کو پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر خزانہ نے کہا،کہ “آنے والے دنوں میں پیٹرولیم کی قیمتیں مزید بڑھیں گی”۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے آئی ایم ایف کو دیے گئے وعدے کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 300 روپے اور پیٹرول کی قیمت 270 روپے ہونی چاہیے.

وزیر خزانہ نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 3.8 سالوں میں 20 ہزار ارب روپے کے قرضے لیے، جو پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی حکومت کی جانب سے لیے گئے سب سے زیادہ قرضے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز کی زیرقیادت مخلوط حکومت نے ملک کو مالی بحران سے بچانے کے لیے سخت فیصلے کیے،” اسماعیل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) حکومت چھوڑنے یا مدت پوری کرنے سے پہلے عوام کو ریلیف فراہم کرے گی۔

حکومت اگلے ایک سال کے لیے 40,000 روپے سے کم آمدنی والے آٹھ کڑوڑ پاکستانیوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کرے گی۔

انہوں نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کا مالیاتی ایمرجنسی کا اعلان کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں دو مرتبہ اضافے کے بعد، ہم مالی بحران سے نکل چکے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان کے پیشرو عمران خان نے یہ اندازہ لگانے کے بعد کہ ان کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ کامیاب ہونے جا رہا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے اپنی حکومت کے لیے ایک جال بچھا دیا۔

شارٹ فال 7,000 میگاواٹ سے تجاوز کرنے پر توانائی کا بحران بد ترین صورتحال اختیار کرگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں