لاہور: پی سی بی پاتھ وے کرکٹ پروگرام کے لیے پانچ ایلیٹ غیر ملکی کوچز کا تقرر کر دیا گیا ہے، تاکہ کوچنگ پروجیکٹ کے تحت حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو خصوصی تربیت فراہم کی جائے جس کا پہلا مرحلہ رواں ہفتے کے آخر میں لاہور میں شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق گورڈن پارسنز (جنوبی افریقہ)، جولین فاؤنٹین (نیوزی لینڈ)، جولین ووڈ (انگلینڈ)، نکولس ویب (انگلینڈ) اور ٹوبی ریڈفورڈ (انگلینڈ) کی آئندہ 7 سے 10 روز میں لاہور آمد متوقع ہے۔ کوچز پی سی بی کے پاتھ وے کرکٹ پروگرام کے تحت اگلے ماہ سے نوجوانوں کے ساتھ کام کریں گے۔
پی سی بی نے پروگرام کے تحت غیر ملکی کوچز کی سپانسر شپ کے لیے نجی کارپوریشن کے ساتھ تین سالہ معاہدہ کیا۔
پی سی بی کے مطابق کوچنگ پروگرام کے لیے منتخب کیے گئے غیر ملکی کوچ کافی تجربہ کار ہیں اور انھوں نے ڈومیسٹک، نیشنل اور فرنچائز ٹیموں کے لیے دنیا بھر میں ہر عمر کے گروپ کی کرکٹ میں نتائج دیے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ ان کوچز نے جدید خطوط پر اختراعی کوچنگ کے ذریعے اپنا نام اور شہرت بنائی ہے جس سے دنیا بھر کے کرکٹرز کو مدد ملی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ “مستقبل کے پاکستانی ستاروں کو عالمی معیار کی کوچنگ اور تربیت فراہم کر کے ہم ممکنہ طور پر عالمی بیٹنگ سائیڈ کی بنیاد استوار کر رہے ہیں، جو اگلے 10 سے 15 سال تک دنیا بھر کی ٹیموں کا مقابلہ کر سکتی ہے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ “مستقبل کے پاکستانی ستاروں کو عالمی معیار کی کوچنگ اور تربیت فراہم کر کے ہم ممکنہ طور پر عالمی بیٹنگ سائیڈ کی بنیاد استوار کر رہے ہیں، جو اگلے 10 سے 15 سال تک دنیا بھر کی ٹیموں کا مقابلہ کر سکتی ہے”۔
اس کام کے لیے مقرر کیے گئے پانچ کوچز میں سے ایک فاؤٹین اس سے قبل پاکستان کے مردوں کے فیلڈنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (NHPC) میں بھی اپنی خدمات پیش کر چکے ہیں، جبکہ پارسنز نے جنوبی افریقہ میں باؤلنگ اور ہیڈ کوچ کے طور پر بڑے پیمانے پر کام کیا ہے۔
انڈر 13، انڈر 16 اور انڈر 19 کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کے دوران غیر ملکی کوچز مقامی کوچز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ پہلے بیچ میں کل 107 کھلاڑیوں کا اندراج کیا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں قومی انڈر 19، انڈر 16 اور انڈر 13 ٹورنامنٹس کے نمایاں کھلاڑی شامل ہیں۔
پاتھ وے کیمپ کی تکمیل کے بعد پاکستان جونیئر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑی اکتوبر کے پہلے ہفتے سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہونے والے ایکشن کے لیے اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کر لیں گے۔
کامن ویلتھ گیمز: ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا.