اداکارہ میرا نے بھی لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) ان کا لانگ مارچ عید کے بعد شروع ہو گا۔
مزید تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے عید کے بعد لاہور سے کراچی تک لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے جو کہ ان کے مطابق عید کے بعد شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیاست دان اپنی سیٹ بچانے کے لیے لانگ مارچ شروع کر سکتے ہیں تو شوبز کی شخصیات بھی لانگ مارچ کا حق رکھتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک کی فلاح و بہبود کی خواہش رکھتی ہیں۔ وہ ایک ہسپتال بنانا چاہتی ہیں جہاں سب کا مفت علاج ہو سکے۔ وہ لونگ مارچ کے زریعے عوام سے فنڈز لیں گی اور ملنے والے پیسوں سے ہسپتال بنوائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ عید کے بعد میں اور میرے ساتھی فنکار لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کریں گے جس میں شفقت بیگم ٹرسٹ کیلئے فنڈ اکٹھا کر کے غریب عوام کے لئے فری ہسپتال بناﺅنگی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ کام اپنی آخرت کے لیے کرنا چاہتی ہیں۔
ان کی خواہش ہے کہ سب کو صحت کی بہتر سہولیات مل سکیں۔ پاکستانی عوام فنڈ ریزنگ کے معاملے میں بہت چست ہے۔ ان کو امید ہے کہ ان کا یہ خواب ضرور پورا ہو گا اور لوگ ان کی مدد کریں گے۔