پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک ٹویٹ میں تصدیق کی ہے کہ پیر کو کوئٹہ سے کراچی جانے والا پاک فوج کا ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر اہم شخصیات کے ساتھ لاپتہ ہو گیا ہے۔
فوج کے میڈیا ونگ نے ٹویٹر پر کہا کہ ایوی ایشن ہیلی کاپٹر لسبیلہ، بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائی پر معمور تھا جب اس کا ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
جہاز میں چھ افراد سوار تھے، جن میں کمانڈر 12 کور بھی شامل تھے جو بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے تھے،” ٹویٹ میں کہا گیا کہ سرچ آپریشن جاری ہے
دستیاب تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی جو کہ صوبے میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے تھے، جہاز میں موجود تھے۔
میجر سید پائلٹ، جبکہ میجر طلحہ ہیلی کاپٹر کے کو پائلٹ تھے۔ کوسٹ گارڈز کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر امجد، انجینئر بریگیڈیئر خالد اور چیف نائیک مدثر بھی جہاز میں سوار تھے۔
سول حکام اور پاک فوج اس وقت صوبے میں امدادی پروگراموں میں مصروف ہیں کیونکہ موسلا دھار بارشوں نے وہاں تباہی مچا دی ہے، جس میں 147 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وندر کے علاقے میں واقع سسی پنوں کے مزار کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا، تاہم آئی ایس پی آر نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا یہ وہی ہیلی کاپٹر تھا۔
آرمی چیف کی امریکا سے پاکستان کو آئی ایم ایف فنڈز کے اجراء میں تیزی لانے کی اپیل.