پاکستان اور ترکی کا روس سے گیس کی فراہمی کے منصوبے پر کام کرنے پر اتفاق.

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ترکی نے روس سے اسلام آباد تک سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ مفاہمت ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوئی۔

ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر نے دوطرفہ تجارت کے فروغ اور گیس کی فراہمی سمیت بڑے منصوبوں پر عملدرآمد پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ماسکو، قازقستان اور ازبکستان میں پاکستان روس اسٹریم کے بنیادی ڈھانچے کا ایک حصہ پہلے سے موجود ہے۔

دریں اثنا، وزیر اعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان میں تباہ کن سیلابوں کے تناظر میں یکجہتی اور فراخدلی سے تعاون کرنے پر صدر اردگان اور ترک عوام کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے مختلف دوطرفہ ادارہ جاتی میکانزم کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC)، جس نے اس پائیدار شراکت کو اسٹریٹجک سمت فراہم کرنے کے لیے قیادت کی سطح کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔ .

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان پہنچ گئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں