ٹوئیٹر پر پاک فوج کے ریٹائرڈ جرنیلوں کے نام سے فیک اکاؤنٹ بنا کر چلانے والے پکڑے گئے۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز) ٹویٹر پر کچھ افراد نے پاک فوج کے ریٹائرجرنیلوں کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنا رکھے تھے۔ سائبر کرائم ونگ نے فیک اکاؤنٹس چلانے والوں کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان جعلی اکاؤنٹس سے ایک خاص بیانیہ جاری کر رہے تھے۔ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق زرائع نے دعوی کیا ہے کہ میجر جنرل ریٹائرڈ فیصل مشتاق اور میجر جنرل ریٹائرڈ اصغر کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلائے جا رہے تھے جن کے ذریعے ایک خاص سیاسی بیانیہ بنایا جا رہا تھا۔ یہ اکاؤنٹس ٹوئیٹر پر بنائے گئے تھے۔ اکاؤنٹس کے سیاسی پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا۔ پی ٹی اے نے دونوں اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا ہے۔
پولیس کے زرائع کے مطابق ٹوئیٹر پر پاک فوج کے ریٹائرڈ اور اعلی جرنیلوں کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کا تعلق ایک مخصوص سیاسی جماعت سے ہے جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پے پال کو پاکستان میں لانے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا