چار صدیوں بعد دنیا میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش .حال ہی میں یمن کے شہر البیضاء کے ایک ہسپتال میں ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی جس کی صرف ایک آنکھ تھی۔
بچے کی ایک آنکھ بلکل نارمل تھی جبکہ چہرے پر دوسری آنکھ کا نام و نشان تک نہیں تھا سائنس کی زبان میں اس بیماری کو سائیکلوپیا ( Cyclopia ) کہا جاتا ہے۔
یہ بیماری بہت نایاب ہے اور صدیوں بعد ہی اس کا کوئی کیس سامنے آتا ہے۔ یمن میں ایک آنکھ والے اس بچے کی پیدائش تقریباً چار صدیوں بعد ہوئی ہے۔
اس بیماری کا گزشتہ کیس 1665 میں رپورٹ ہوا تھا۔ 1665 کے بعد یہ سائیکلوپیا کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ قابل افسوس بات یہ ہے یہ بچہ زندہ نہ رہ سکا۔ اپنی پیدائش کے سات گھنٹے بعد یہ بچہ اس دنیا سے چل بسا۔