پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان انتہائی متوقع مذاکرات جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں شروع ہوئے۔
الیکشن کے معاملے پر آئینی اور سیاسی تعطل کو ختم کرنے کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کی تجویز کے مطابق حکومت اور اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دونوں مذاکرات کر رہی ہیں۔
دونوں جماعتیں ملک میں عام انتخابات ایک ہی دن کرانے کے لیے اتفاق رائے تک پہنچنے کی کوشش کریں گی۔
حکومتی وفد میں اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، مسلم لیگ ن سے سعد رفیق، پیپلز پارٹی سے یوسف رضا گیلانی اور نوید قمر اور ایم کیو ایم کی کشور زہرہ شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کی نمائندگی شاہ محمود قریشی، علی ظفر اور فواد چوہدری کررہے ہیں۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی.