باجوڑ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ, جمیعت علماء اسلام کے رہنماء مفتی بشیر ہلاک ہو گئے۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) باجوڑ میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے جمیعت علماء اسلام کے نمائندے مفتی بشیر پر فائرنگ کر دی۔ مفتی بشیر موقع پر ہلاک ہو گئے۔
مزید تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے باجوڑ کے علاقے تنی میں مفتی پر فائرنگ کر دی۔ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور مسلح تھے۔ حملے میں جمیعت کے رہنماء اور امیدوار ہلاک ہو گئے۔
مفتی جمیعت علماء اسلام کے رہنماء تھے۔ وہ قومی اسمبلی کے امیدوار رہ چکے ہیں۔ آنے والے الیکشن میں انہوں نے قومی اسمبلی کے لیے الیکشن لڑنا تھا۔
مفتی کو قتل کرنے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ پولیس ملزمان کی تلاش کے لیے کوشش کر رہی ہے۔
سندھ کے ایک اور گاؤں میں آگ لگ گئی۔ 20 گھر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔