صوبوں کا رات 8:30 بجے مارکیٹس بند کرنے پر اتفاق۔

صوبوں کا رات 8:30 بجے مارکیٹس بند کرنے پر اتفاق۔

ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) نے ملک بھر کی مارکیٹس رات 8:30 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت این ای سی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی جبکہ خیبرپختونخوا کی نمائندگی اس کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد خان نے کی۔

اجلاس کے دوران صوبائی وزرائے اعلیٰ کو ملک میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے وفاقی کابینہ کے 7 جون 2022 کے اجلاس کے دوران کی گئی تجاویز اور فیصلوں سے آگاہ کیا گیا۔

وزرائے اعلیٰ نے وفاقی حکومت کی جانب سے را ت 8:30 بجے مارکیٹیں بند کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا۔ دریں اثنا، سندھ، پنجاب اور بلوچستان نے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے دو دن کا وقت مانگا ہے کیونکہ وہ اپنے صوبوں میں تاجر تنظیم سے مشاورت کرنا چاہتے ہیں۔

وزرائے اعلیٰ نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے ملک گیر اقدامات سے متعلق وفاقی کابینہ کے فیصلوں کی بھی حمایت کی اور توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ ہوگا: مفتاح اسماعیل

اپنا تبصرہ بھیجیں