کراچی میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی.

رین ایمرجنسی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا ہے۔

بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 28 اگست (اتوار) کو ہونا تھی۔

اس سے قبل آج (بدھ کو) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے لیے چھ اہم اداروں سے فوری رپورٹ طلب کی تھی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر نگرانی کراچی میں انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے ہیڈ آفس اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا، جس میں موسم کی صورتحال اور انتخابات کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

گزشتہ روز ای سی پی نے حیدرآباد، جامشورو، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، دادو، ٹھٹھہ، بدین اور سجاول میں بھی بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے۔

بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ابتدائی طور پر 24 جولائی کو ہونا تھا جسے ایم کیو ایم پی، جی ڈی اے، چیف سیکریٹری سندھ اور صوبائی الیکشن کمشنر کی درخواست پر گزشتہ ماہ 28 اگست تک موخر کردیا گیا تھا۔

عدالت نے عطا تارڑ سمیت مسلم لیگ ن کے دیگر 11 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں