لاہور ہائی کورٹ کا لاہور ماسٹر پلان 2050 کو معطل کرنے کا عبوری تحریری حکم نامہ جمعہ کو جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ماحولیات، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) اور دیگر فریقین کو 25 جنوری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے لاہور ماسٹر پلان 2050 کے خلاف شہری عبدالرحمان کی درخواست پر دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے عبوری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں لہٰذا درخواست کو سماعت کی اجازت دی جائے۔
عبوری حکم نامے میں درخواست گزار کے وکیل شہزاد شوکت کے دلائل بھی شامل کیے گئے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ لاہور کا ماسٹر پلان ایل ڈی اے کے ماسٹر پلان رولز 2014 کی خلاف ورزی ہے۔