خاتون پولیس آفیسر نے شادی سے کچھ عرصہ قبل اپنے منگیتر کو ہی گرفتار کر لیا۔
زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) بھارت میں ایک خاتون پولیس آفیسر نے شادی سے چند ماہ قبل ہی اپنے ہونے والے شوہر کو گرفتار کے جیل میں ڈال دیا۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے آئل اینڈ نیچر کارپوریشن کا نمائندہ بن کر لوگوں سے لاکھوں روپے لوٹے ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست آسام میں پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون پولیس آفیسر نے اپنے منگیتر کو فراڈ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ نگاؤں نامی علاقے میں تعینات سب انسپکٹر جنمونی ربھا کو اپنے ہونے والے شوہر کے جرم کا پتہ لگا تو اس نے منگیتر کے خلاف ایف آئی درج کروائی۔ اس کے بعد خاتون نے خود جا کر اپنے منگیتر کو گرفتار کر لیا۔
کیس کی تفتیش کے دوران مجرم سے 11 جعلی مہریں برآمد ہوئی تھیں۔ مجرم سے کچھ جعلی دستاویزات بھی ملی ہیں۔ مجرم یہ سب چیزیں فراڈ کرنے کے لیے استعمال کرتا تھا۔