جڑانوالہ مہندی کی تقریب‘فائرنگ سے عورت اور ایک ڈانسر جاں بحق جب بات آتی ہے خوشی کی تو ہر کوئی اپنے اپنے طریقے سے انجوائے کرنے اور خوشی کے ان لمحات کا مزہ دوبالا کرنے کی جدوجہد کرتا ہے لیکن بعض اوقات کچھ غلط طریقوں سے اُلٹا لینے کے دینے پڑ جاتے ہیں۔
ایسا ہی کچھ ہوا فیصل آباد میں جہاں مہندی کی ایک تقریب میں صدر تھانہ جڑانوالہ کے علاقے میں ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔
بتاتے چلیں کہ ایک روز قبل بھی ایسا ہی ایک واقعہ اسی تھانہ کی حدود میں پیش آیا تھا جس میں ایک 18سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا تھا۔
جبکہ ایک دوسرا واقعہ پیش آیا ہے راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کھبہ میں جہاں ایک مسلح شخص نے دوست سے تلخ کلامی کے بعد مقتولہ بسمہ کے گھر آ کر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ایک ڈانسر تھی جس کا آبائی شہر ملتان ہے۔ملزم حمزہ مقتولہ کا دوست تھا، معمولی تلخ کلامی پر حمزہ نے فائرنگ کی جس سے بسمہ کی موت ہو گئی۔
ہماری عوام الناس سے اپیل ہے کہ ایسے لمحوں کو اپنے پیاروں کے ساتھ خوشی خوشی انجوائے کریں اور یہ اوچھے ہتھکنڈے جو کسی بے گناہ کی جان لیں ان سے خود کو بھی بچائیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔