اٹلی میں کورونا پابندیوں کے خلاف تاجروں کا احتجاج، سڑک بلاک کردی

اٹلی کے شہر تیورین میں  تاجروں نے بدھ کے روز کووڈ 19 کی پابندیوں کی وجہ سے طویل عرصے سے کاروبار کی بندش کے خلاف احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی۔

یہ احتجاج اس دن کے بعد ہوا جب روم میں پارلیمنٹ کے باہر ہونے والا  احتجاج پر تشدد ہو  گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر زخمی ہواتھا۔ پر تشدد احتجاج کے بعد سات افراد کو گرفتار کیا گیا  تھا۔

اس کے  ایک دن بعد  تاجروں نے کیسرٹا کے قریب موٹروے بند کردی جس کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک ٹریفک بلاک رہی۔ حال ہی میں اٹلی میں کووڈ سے وابستہ بندشوں اور دوبارہ کھلنے کا مطالبہ کرنے کے حق میں احتجاج میں شدت آگی ہے  کیونکہ حکومت کی معاشی مدد کے دوسرے مرحلے میں تاخیر ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں