اندازہ نہیں تھا کہ ادارے شہباز شریف کو وزیر اعظم بنا دیں گے, عمران خان کا اہم بیان.

اندازہ نہیں تھا کہ ادارے شہباز شریف کو وزیر اعظم بنا دیں گے, عمران خان کا اہم بیان.

زرائع ( اردو بلیٹن نیوز ) نجی ٹی وی سابق وزیر اعظم عمران خان نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ ملک کے ادارے شہباز شریف کو وزیر اعظم بنا دیں گے۔ ملک پر جب بھی چوروں اور ڈاکوؤں کی حکومت آتی رہی ہے ملک معاشی بدحالی کی طرف گیا ہے۔ نواز شریف اور زرداری کا کام صرف پیسے بنانا ہے۔ اگر ہم نے ان کو حکومت میں رہنے دیا تو ہمارا ملک کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔

مزید تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اپنے بیانیے میں کہا ہے کہ ہمیں معلوم تھا کہ میرے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ تاہم ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ سازش کامیاب بھی ہو جائے گی۔ ہم نے سازش کو قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ شہباز شریف کئی مقدمات میں نامزد ہیں۔ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ ملک کے ادارے شہباز شریف کو وزیر اعظم بنا دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم اب جاگ رہی ہے۔ آئندہ کے انتخابات میں کوئی بھی انسان چوروں ڈاکوؤں اور غداروں کو ووٹ نہیں دیں گے۔ قوم چوروں اور ڈاکوؤں کو ملک کا حکمران نہیں بننے دیں گے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی کال پر لاہور کے نوجوان لبرٹی چوک پہنچ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں