مہنگائی کے خلاف احتجاج: عمران خان آج پی ٹی آئی کی آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

مہنگائی کے خلاف احتجاج: عمران خان آج پی ٹی آئی کی آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

(اردو بلیٹن) : پی ٹی آئی اپنے قائد عمران خان کی کال پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف آج رات ملک گیر “پرامن مظاہرے” کے لیے تیار ۔

ایک روز قبل، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ مہنگائی کے خلاف اپنی پارٹی اور عوام کے ہمراہ ملک گیر احتجاج کریں گے –

پی ٹی آی کے چییر مین عمران خان آج (اتوار) کو اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کا اشتراک کریں گے۔

اپنی پارٹی کے ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج (19 جون) کے احتجاج میں قوم کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جبر اور طاقت عوام کو آواز اٹھانے سے نہیں روک سکتی۔

اجلاس کے دوران، پی ٹی آئی چیئرمین نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالنے پر اراکین بالخصوص سابق وزیر توانائی حماد اظہر کو مبارکباد دی۔

ملک میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے قوم کو عالمی مہنگائی سے بچایا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو عوام یا ملک کے مستقبل کی کوئی پرواہ نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اگر معیشت غیر مستحکم ہوئی تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔

عمران خان نے مزید دعویٰ کیا کہ “اتحادی حکومت صرف اپنے آپ کو بچانے کے لیے قوم کا مستقبل داؤ پر لگا رہی ہے” اور الزام لگایا کہ حکومت خود کو اقتدار میں رکھنے کے لیے اداروں کو تباہ کر رہی ہے۔

سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور سمیت بڑے شہروں میں ” آسمان کو چھوتی مہنگائی” اور لاقانونیت” کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

ٹوئٹر پر فواد نے لوگوں سے اپیل کہ وہ ملتان کے شاہ عباس چوک، فیصل آباد کے گھنٹہ گھر چوک، کمرشل مارکیٹ میں احتجاج کریں۔

راولپنڈی میں، اسلام آباد میں ایف نائن پارک، لاہور میں لبرٹی چوک، کراچی میں شاہراہ قائد پر احتجاج کریں۔

عمران خان کو قتل کرنے کے لیے مشہور دہشت گرد کو ٹاسک دیا گیا ہے، فیاض چوہان کا دعویٰ

اپنا تبصرہ بھیجیں