عمران خان کو جلسے سے پہلے ہی بہت بڑا دھچکا لگ گیا۔ اہم سیاسی اتحادی نے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

عمران خان کو جلسے سے پہلے ہی بہت بڑا دھچکا لگ گیا۔ اہم سیاسی اتحادی نے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد ( اردو بلیٹن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بلوچستان شاہ زین بگٹی نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اپنے عہدے یعنی معاون خصوصی برائے بلوچستان کے عہدے سے بھی استعفی دے دیا۔ انہوں نے آج صبح اسلام آباد میں بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ اپنے عہدے سے مستفعی ہو کر آئے ہیں۔ انہوں نے پی ڈی ایم میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان سے علیحدگی اس لیے کی ہے کہ بلوچستان کے حالات کافی کشیدہ ہیں لیکن حکومت بلوچستان کی طرف نہیں دیکھ رہی۔ ہم نے حکومت سے امید لگائی تھی کہ وہ بلوچستان میں ترقیاتی کام کرے گی۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھی وعدہ کیا تھا۔ لیکن انہوں نے کہا عمران خان نے اپنا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔

بلوچستان میں بلڈ بینک نہیں ہے۔ لوگ خون نہ ہونے کی وجہ سے انتقال کر جاتے ہیں۔ ہم نے بچوں کے لیے سکالرشپس کا مطالبہ کیا تھا لیکن وہ بھی نہیں دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پچھلے چار سالوں میں اپنا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔

یہ تحریک انصاف کی نہیں بلکہ پاکستان کی جنگ ہے, عمران خان .

اپنا تبصرہ بھیجیں